اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 149ویں یومِ ولادت پر خصوصی پیغام

3

اسلام آباد، 25 دسمبر، 2025:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 149ویں یومِ ولادت پر خصوصی پیغام

اسپیکر قومی اسمبلی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت۔

قائداعظمؒ کی دیانت، اصول پسندی اور آئینی جدو جہد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی، اسپیکر سردار ایاز صادق

ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے قائداعظمؒ کے رہنما اصول اپنانا ناگزیر ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

قائداعظمؒ کے افکار آج بھی پاکستان کے آئینی اور جمہوری نظام کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق

اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں نے آزادی کے خواب کو حقیقت بنایا، اسپیکر سردار ایاز صادق

قائداعظمؒ قانون کی حکمرانی، مذہبی آزادی اور سماجی انصاف پر مبنی فلاحی ریاست کے حامی تھے، اسپیکر سردار ایاز صادق

ہر شہری کو بلا امتیاز مذہبی آزادی اور مساوی حقوق دینا قائداعظمؒ کا وژن تھا، اسپیکر سردار ایاز صادق

حکومتِ پاکستان کا 2026ء کو ’’قائداعظم کا سال‘‘ قرار دینا بروقت اور تاریخی اقدام ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

قائداعظمؒ کے افکار نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

نوجوان نسل کو قائداعظمؒ کے نظریات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

پارلیمان آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی، سردار ایاز صادق

قائداعظمؒ کے پاکستان کو مضبوط، خودکفیل اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

Web Desk

Comments are closed.