عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 25 دسمبر 2025:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے آٹھ دہشتگردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔ اسپیکر نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ اور عوام افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Comments are closed.