عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 25 دسمبر 2025:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری اور مسیحی اراکینِ پارلیمنٹ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس محبت، امن، قربانی اور خدمتِ انسانیت کا پیغام دیتا ہے جبکہ حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات صبر، رواداری اور انسان دوستی کا درس دیتی ہیں۔
اسپیکر نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام پاکستان کی اجتماعی طاقت ہیں اور آئین تمام شہریوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور قومی خدمت میں مسیحی برادری کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.