عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 25 دسمبر 2025:
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد دفتری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تعطیل کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام شعبہ جات بند رہیں گے جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں سمیت تمام سرکاری سرگرمیاں مؤخر کر دی گئی ہیں۔ مؤخر شدہ اجلاس اور دفتری امور نئی تاریخوں کے مطابق دوبارہ شیڈول کیے جائیں گے۔
Comments are closed.