پی ٹی آئی اس وقت ایک آمرانہ سوچ کے زیرِ اثر ہے اور اس کی قیادت اہم قومی معاملات پر ہمیشہ مذاکرات سے فرار اختیار کرتی رہی ہے۔انجینئر امیر مقام
پشاور:
پشاور میں بانی پاکستان قائد اعظم, مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس کی مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا-
تقریب وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام
نے کی۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور
کیک بھی کاٹے
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے کہا کہ قائداعظمؒ کی بصیرت، اصول پسندی اور انتھک جدوجہد ہی وہ بنیاد ہے جس پر پاکستان قائم ہوا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ قائداعظمؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک واضح مقصد، مضبوط قیادت اور آئینی جدوجہد کے ذریعے آزادی کی منزل تک پہنچایا۔ اُن کی زندگی قانون کی بالادستی، جمہوریت، اقلیتوں کے حقوق اور سماجی انصاف کی روشن مثال ہے، جس سے آج بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بھی سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی خدمات، بالخصوص معیشت کی بحالی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبے، پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، نواز شریف عوامی خدمت اور ترقی کی علامت ہیں
انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازشیں ناکام ہو چکیں، قوم نے فیصلہ سنا دیا، پاکستان کو اب تجربات نہیں نواز شریف جیسی قیادت چاہیے-
انجینئر امیر مقام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں محمد نواز شریف کو صحت، سلامتی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی قیادت سے قوم کی مزید رہنمائی کرتے رہیں۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملکی سلامتی کی ضامن ہیں اور ہر محاذ پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات مندانہ اور پیشہ ورانہ قیادت میں دشمن بھارت کو مؤثر جواب دیا گیا- وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم
اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قلیل عرصے میں معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مخلصانہ قیادت اور دن رات کی محنت کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے صوبے کے عوام گزشتہ 12 برسوں سے نااہلی، بدانتظامی اور ناقص حکمرانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور عوام کو درپیش مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت ایک آمرانہ سوچ کے زیرِ اثر ہے اور اس کی قیادت اہم قومی معاملات پر ہمیشہ مذاکرات سے فرار اختیار کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف سیاسی مکالمے سے بھاگتی ہے بلکہ قومی سلامتی جیسے حساس معاملات پر بھی سنجیدگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔
انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب بھی قومی سلامتی ڈائیلاگ یا آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی، پی ٹی آئی نے یا تو اس کا بائیکاٹ کیا یا آخری وقت میں شرکت سے انکار کر دیا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے متعلق سرگرمیوں اور خطے میں پیدا ہونے والی حساس صورتحال کے دوران بھی پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دی اور مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئی۔
انہوں نے کہا کہ قوم اب یہ بات بخوبی سمجھ چکی ہے کہ کون سی جماعت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور کون بار بار قومی فورمز سے راہِ فرار اختیار کرتی ہے۔

اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا-
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ملک بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد بھی پیش کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع و سٹی پشاور کے عہدیداران، کارکنان اور ذیلی تنظیموں کے ذمہ داران نے تقریب میں شرکت کی-
پروقارتقریب صدر مسلم لیگ ن ضلع پشاور، راشد محمود خان بابوزئی کےحجرہ میں منعقد کیا گیا تھا-
اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع پشاور کے صدر راشد محمود، صوبائی سیکرٹری اطلاعات رحمت سلام خٹک، حاجی حیات خان صوبائی جوائنٹ سیکرٹری، حاجی افضل سینئر نائب صدر، ایم پی اے و اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر سریش کمار، جنرل سیکرٹری ن لیگ پشاور امان اللہ، صوبیہ شاہد ایم پی اے ایم پی اے و صوبائی صدر ن لیگ خواتین ونگ کے پی، جمیلہ پراچہ ایم پی اے، افشاں حسین ایم پی اے، ملک طارق اعوان ایم پی اے، صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ملک زڑہ ور خان اور سابقہ امیدوار ارباب افضل بھی موجود تھے۔
Comments are closed.