رکن بلوچستان اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے سردار لہڑی ہاؤس میں لہڑی قبیلے کے سربراہ سردار جاوید عزیز لہڑی سے خصوصی ملاقات کی
کوئٹہ۔۔۔ سردار لہڑی ہاؤس۔
رکن بلوچستان اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے سردار لہڑی ہاؤس میں لہڑی قبیلے کے سربراہ سردار جاوید عزیز لہڑی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان علاقے کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور قبائلی امور پر تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی مشاورت کے ذریعے قبائلی ہم آہنگی،اتحاد اور علاقائی استحکام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا میر لیاقت علی لہڑی نے سردارجاوید عزیز لہڑی کے کردار کو قبائلی روایات کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی رابطوں سے نہ صرف قبائلی اتحاد فروغ پاتا ہے بلکہ علاقے میں امن و ترقی کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے۔ سردار جاوید عزیز لہڑی نے میر لیاقت علی لہڑی کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.