بلوچستان میں سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، آئی جی پولیس محمد طاہر
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نوشکی: آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں سی ٹی ڈی کو مضبوط کرنے اور تفتیشی نظام بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
پولیس دربار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
آئی جی نے پولیس لائن اور تھانے کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.