اسلام آباد پولیس کا تھانہ شالیمار کے علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

0

 عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 26 اکتوبر 2025: ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن ایس پی صدر زون کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا، جس میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن سے قبل تمام نفری کو بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 400 افراد، 88 گھرانے اور 60 دکانیں چیک کی گئیں، جبکہ 20 موٹر سائیکلیں اور 15 گاڑیاں بھی زیرِ جانچ آئیں۔

پولیس کے مطابق اس کارروائی کا مقصد علاقے میں جرائم کے سدِباب اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Web Desk

Comments are closed.