گورنمنٹ بوائز ہائیئر سیکنڈری اسکول تاج محمد خان رک میں جعلی بھرتیوں اور رشوت خوری کا انکشاف

4

رپورٹ: زاہد حسین رک

گھوٽڪي: گورنمنٹ بوائز ہائیئر سیکنڈری اسکول تاج محمد خان رک میں نائب قاصد ۔ ذرائع کے مطابق اسکول ک پرنسپل رتن لال شمیلا ڪلوڙ سے ہر ماہ 15 ہزار روپے رشوت وصول کرتے رہے ہیں، حالانکہ شمیلا ڪلوڙ اپنی معذوری کی بنیاد پر نوکری حاصل کر چکی تھی، مگر تاحال کسی کام میں حاضر نہیں ہوئی۔

علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف پرنسپل تک محدود نہیں، بلکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ای ڈی او گھوٹکی بھی اس غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہیں اور ان کی سرپرستی کی وجہ سے یہ بے ضابطگیاں بڑھ رہی ہیں۔

حاضری رجسٹر کے مطابق، ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں شمیلا ڪلوڙ نے حاضری نہیں دی، جبکہ نومبر میں جب پرنسپل کو رشوت موصول نہ ہوئی تو دانستہ طور پر حاضری رجسٹر میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افسروں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور اسکول میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.