ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا سرکل نے کی جبکہ لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔
آپریشن سے قبل نفری کو بریفنگ دی گئی، جس کے بعد 250 افراد، 220 دکانیں اور 66 گھروں کی چیکنگ کی گئی۔ مزید برآں 36 موٹر سائیکلیں اور 17 گاڑیاں بھی چیک کی گئیں۔
پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے اسی نوعیت کے گرینڈ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.