یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر سینئر صوبائی وزیر برائے آبپاشی میر صادق عمرانی اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد میر محمد بلال خان عمرانی کی ہدایت پر مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے
ڈیرہ مراد جمالی۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)
27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر سینئر صوبائی وزیر برائے آبپاشی میر صادق عمرانی اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد میر محمد بلال خان عمرانی کی ہدایت پر پاکستان پیپلز
پارٹی کے سید عظیم شاہ کامریڈ بہرام گورشانی کامریڈ دلبر گورشانی لیاقت ناز ودیگر سرگرم کارکنانوں کی جانب سے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے۔
یہ بینرز کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کی علامت ہیں۔ اس موقع پر کہا گیا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، جس کے خلاف آج بھی کشمیری عوام قربانیاں دے رہے ہیں۔
میر محمد صادق عمرانی اور میر بلال خان عمرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ یومِ سیاہ منانے کا مقصد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کرنا ہے۔۔۔
Comments are closed.