ڈی آئی جی سنٹرل زون مسرور عالم کولاچی کا یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی — پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 27 اکتوبر 2025ء

ڈی آئی جی سنٹرل زون، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس، مسرور عالم کولاچی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارتی افواج نے وادی میں زبردستی داخل ہو کر کشمیری عوام پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔

یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں آزادی کی جدوجہد کو ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت حاصل نہیں ہو جاتا

Web Desk

Comments are closed.