فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیرِ اہتمام کوٹ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ملاکنڈ، 27 اکتوبر 2025ء

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے ضلع ملاکنڈ کے نواحی علاقے کوٹ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مقامی آبادی کو ان کے علاقے میں معیاری طبی سہولیات اور علاج و معائنہ کی خدمات فراہم کرنا تھا۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شرکت کی جن میں گائنی کولوجسٹ، ماہرِ اطفال، فزیوتھراپسٹ اور جنرل میڈیسن اسپیشلسٹس شامل تھے۔ مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، مختلف لیبارٹری ٹیسٹ انجام دیے گئے اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر تقریباً 850 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 200 مرد، 300 خواتین اور 350 بچے شامل تھے۔

کیمپ کے دوران عوام کو صحت و صفائی، احتیاطی تدابیر اور عام بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

اس اقدام کا مقصد نہ صرف مقامی آبادی کے صحت کے مسائل میں بہتری لانا تھا بلکہ معاشرے میں صفائی اور بیماریوں سے بچاؤ کے شعور کو فروغ دینا بھی شامل تھا۔

علاقے کے عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے طبی کیمپس عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ فوج اور عوام کے درمیان اعتماد و تعاون کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.