این ایچ اینڈ ایم پی کا یومِ سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 27 اکتوبر 2025

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NH&MP) نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی افواج کے غیر قانونی قبضے اور کشمیری عوام پر جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کی جا سکے اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

اس موقع پر ملک بھر میں آگاہی واکس، ریلیوں اور مہمات کا انعقاد کیا گیا۔ قومی شاہراہوں اور موٹرویز کے ٹول پلازوں پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے بینرز آویزاں کیے گئے، جبکہ این ایچ اینڈ ایم پی کے موبائل ایجوکیشن یونٹس نے عوام میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے تاکہ یومِ سیاہ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی اخلاقی و سیاسی حمایت کو دہرا یا جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.