ایس پی اوستہ محمد غلام حسین باجوئی کا مرکزی بازاروں کا دورہ، اقلیتی برادری سے ملاقات — عوامی تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اوستہ محمد / جھل مگسی، 27 اکتوبر 2025

ایس پی اوستہ محمد غلام حسین باجوئی کا مرکزی بازاروں کا دورہ، اقلیتی برادری سے ملاقات — عوامی تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار

ایس پی اوستہ محمد غلام حسین باجوئی نے اوستہ محمد شہر کے مرکزی شاہی بازار، ریشم گلی، اور افغان گلی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف دکانداروں اور اقلیتی برادری کے نمائندے نانک سنگھ سے ملاقات کی اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ایس پی غلام حسین باجوئی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال اور مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے مصروف بازاروں میں گشت اور سیکیورٹی ڈیوٹیز کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کا احساسِ تحفظ برقرار رہے۔
دکانداروں اور اقلیتی برادری کے نمائندوں نے ایس پی کے دورے کو سراہا اور پولیس کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Web Desk

Comments are closed.