جھل مگسی میں محکمہ تعلیم کی مبینہ بوگس بھرتیاں، 70 فیصد بچیوں کے اسکول غیر فعال
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ۔
جھل مگسی میں محکمہ تعلیم کی مبینہ بوگس بھرتیاں، 70 فیصد بچیوں کے اسکول غیر فعال
جھل مگسی گنداواہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم میں مبینہ بوگس بھرتیوں کے باوجود ضلع میں تعلیمی نظام میں کوئی نمایاں بہتری سامنے نہیں آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں تقریباً 70 فیصد بچیوں کے اسکول یا تو مکمل طور پر بند ہیں یا غیر فعال حالت میں ہیں۔
عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران شہری علاقوں تک محدود ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں۔
عوامی نمائندوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بوگس بھرتیوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور غیر فعال اسکولوں کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ بچیوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
Comments are closed.