“27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے”، ڈی آئی جی سنٹرل زون سید فرید علی

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 27 اکتوبر 2025

“27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے”، ڈی آئی جی سنٹرل زون سید فرید علی
موٹروے پولیس سنٹرل زون میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلیاں اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد

یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (سنٹرل زون) کے تمام سیکٹرز میں ریلیوں اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وادی کی آزادی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعائیں کیں۔

ڈی آئی جی سنٹرل زون سید فرید علی نے کہا کہ 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، کیونکہ اسی روز 1947 میں بھارتی افواج نے وادی جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اُن کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کا ساتھ ہمیشہ دیتی رہے گی۔
ڈی آئی جی سید فرید علی نے کہا کہ ہم کشمیر کے اُن شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ اُن کا خون آزادی کے چراغ کو ہمیشہ روشن رکھے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اُس وقت تک جاری رکھے گا جب تک وادیٔ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع نہیں ہوتا۔

Web Desk

Comments are closed.