BISP جعفرآباد میں ورلڈ فوڈ پروگرام ٹیم کے دفتر کا تفصیلی معائنہ

4

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 نصیرآباد ڈویژن (رپورٹ: انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ) — گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل بلوچستان BISP ڈاکٹر جلال فیض بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر لارج ڈسٹرکٹ جعفرآباد BISP عبدالرحیم بلوچ نے اسلام آباد سے آنے والی ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کی ٹیم کو اپنے دفتر کا تفصیلی معائنہ کرایا۔

اس موقع پر عبدالرحیم بلوچ نے محکمے کی جانب سے کیے گئے اقدامات، حکومتِ پاکستان کی جانب سے مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی مالی امداد، اور نشوونما پروگرام کے تحت دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ مزید برآں، انہوں نے مستحق خواتین کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈائریکٹر لارج ڈسٹرکٹ جعفرآباد نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان BISP ڈاکٹر جلال فیض بلوچ کی بھرپور مشاورت اور تعاون کی بدولت ہم مستحقین کے لیے بہتر اور شفاف خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اجلاس میں متعدد اہم پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

Web Desk

Comments are closed.