عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 26 نومبر: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف چار کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 4 لاکھ روپے مالیت کی 247.2 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔
اے این ایف کے مطابق موٹروے سانگلہ ہل ٹول پلازہ پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 42 کلوگرام افیون اور 180 کلوگرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔



ترکئی ٹول پلازہ، جہلم پر گاڑی سے 14.4 کلوگرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات گاڑی کی پچھلی نشست میں چھپائی گئی تھی۔
کراچی میں سپر ہائی وے کے برقی سینٹر کے مقام پر دو ملزمان کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
ضلع مانسہرہ کے علاقے پانوڈھیری میں پانو روڈ پر کارروائی کے دوران گاڑی سے 4.8 کلوگرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات گاڑی کے دروازے میں چھپائی گئی تھی۔
اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


Comments are closed.