پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اہم مشاورت

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود نے اسلام آباد میں مکہ دفاعی اتحاد کی تزویراتی، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے دوسرے اہم اجلاس میں شرکت کی، جس میں تینوں ممالک کے مشترکہ مفادات، دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق 27 نومبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں تینوں ممالک کے وفود نے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور دفاعی شعبوں میں اشتراکِ عمل کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں مکہ دفاعی اتحاد کو مزید مؤثر بنانے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

 

Web Desk

Comments are closed.