عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور، 29 اکتوبر 2025ء
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، رکن صوبائی اسمبلی جلال خان، پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر نثار اور تاج آفریدی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخابات سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے باہمی اتفاقِ رائے سے تاج آفریدی کو امیدوار نامزد کیا اور ان کی مکمل حمایت کا فیصلہ بھی کیا۔
Comments are closed.