وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بگٹی قبیلے کے آٹھویں چیف منتخب، دستار بندی کی پروقار تقریب

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کا آٹھواں چیف منتخب کر لیا گیا، جس کے بعد ڈیرہ بگٹی میں روایتی دستار بندی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں نواب اکبر بگٹی کے پوتوں، قبائلی عمائدین اور معززین نے میر سرفراز بگٹی کے سر پر دستار سجائی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے روایتی لباس اور پگڑی زیب تن کر رکھی تھی، جبکہ قبائلی روایات کے مطابق دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ قبائلی عمائدین نے امید ظاہر کی کہ میر سرفراز بگٹی قبیلے کی روایات، اتحاد اور ترقی کو مزید مضبوط کریں گے۔
بوستان پولیس کی بڑی کارروائی، اغوا شدہ لڑکی بحفاظت بازیاب، اغواکار گرفتار
پشین: ڈی پی او پشین عبدالحیم آچکزئی اور ایس ڈی پی او عنایت اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بوستان سید احمد شاہ آغا نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب جبکہ اغواکار رحمت اللہ کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او کے مطابق لڑکی کو لوئی بند کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا، جبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم اغوا شدہ لڑکی کو افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے پولیس کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔
کارروائی میں تھانہ ابراہیم خان اور لوئی بند پولیس کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس افسران نے واضح کیا کہ عوام کی جان، مال اور عزت و آبرو کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے علاقے میں کوئی جگہ نہیں۔

Web Desk

Comments are closed.