انٹر ایجنسی ٹاسک فورس ( اے ٹی ایف) کا 19واں اجلاس  این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

0

انٹر ایجنسی ٹاسک فورس ( اے ٹی ایف) کا 19واں اجلاس  این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

چیئرمین IATF میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز (ملٹری) نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض، ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال ستارہ امتیاز (ملٹری)، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ محمد علی بابا خیل اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کے سینئر نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں چیئرمین IATF ڈی جی میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز (ملٹری) نے اجلاس میں شریک ممبران کے درمیان رابطوں اور کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ منشیات کے خلاف مؤثر انداز میں جنگ لڑی جاسکے.

سیکرٹری IATF بریگیڈیئر سید عمران علی نے منشیات کی ٹریفکنگ کے خطرات، ان کے تدارک کی حکمت عملی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

منشیات اور پریکرسر کیمیکلز کے نئے رجحانات خاص طور پر میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تبادلہ خیال۔

تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات مہم 2025-26 کی منصوبہ بندی زیرِ بحث رہی۔

پوست تلفی مہم 2025-26 کے لیے اداروں کی مشترکہ مربوط حکمت عملی پر زور دیا گیا۔

متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ ،مشترکہ آپریشنز اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی درکار تربیت کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

مشترکہ آپریشنل فریم ورک میں بہتری اوراجلاس میں شریک اداروں  کے درمیان باہمی اشتراک کے لیے مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط۔

چیئرمین IATF میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز (ملٹری) نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس اجلاس کی کامیابی صرف معیاری مکالمے میں نہیں بلکہ ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد میں ہے جن پر باہمی اتفاقِ رائے سے عمل کیا جائے۔
ڈی جی اے این ایف

انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مل کر منشیات کے خلاف مشترکہ محاذ پر کام جاری رکھیں۔
ڈی جی اے این ایف

Web Desk

Comments are closed.