نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی سے یونیسیف ملکی ڈائریکٹر عبداللہ اے فادل اور یونیسیف صوبائی پراونشنل مریم نے ملاقات کی

1

کوئٹہ 18 جنوری :- نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی سے یونیسیف ملکی ڈائریکٹر عبداللہ اے فادل اور یونیسیف صوبائی پراونشنل مریم نے ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر عامر علیزئی، فیلڈ سیکورٹی آفیسر نصیب کاکڑ اور ڈاکٹر امین خان مندوخیل موجود تھے یونیسیف ملکی ڈائریکٹر عبداللہ اے فادل اور یونیسیف صوبائی پراونشنل مریم نے صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کو یونیسیف کی جانب سے محکمہ صحت بلوچستان کے لیے کئے گئے اقدامات اور خدمات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے بلوچستان میں صحت کے حوالے سے یونیسیف کی اقدامات اور خدمات کو سراہا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے یونیسیف کے نمائندگان سے ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت اور مستقبل میں صحت کے منصوبوں کے حوالے سے اپنا روڈ میپ شئیر کیا جس پر یونیسیف کے نمائندگان نے ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت سے متعلق بہتر اقدامات اور روڈ میپ پر پر کام کرنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی نگران صوبائی وزیر صحت نے یونیسیف کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی صحت کی نگہبان ہے بیماریوں سے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات کو بڑھانے، علاج کے پروگراموں کو بہتر بنانے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.