لسبیلہ05۔2025: لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑامیں ضلعی انتظامیہ کے زیرنگران گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول لیاری سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلبہ، اساتذہ، علاقہ معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘،’’بھارت کا ظلم نامنظور‘‘ اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ شرکاء نے کشمیری عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور پرجوش نعرے لگائے جبکہ طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور کشمیری شہداء کے لیے دعائیں کی گئی مقررمین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور مظلوموں کی آواز عالمی ضمیر تک ضرور پہنچے گی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پرے
ولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،


Comments are closed.