!…لورالائی کی محکمہ تعلیم نے یونیسف اور انتظامیہ کی تعاون سے سکولوں میں مقررہ ہدف سے زیادہ داخلے کرائے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے

3

لورالائی5مئی ۔ لورالائی کی محکمہ تعلیم نے یونیسف اور انتظامیہ کی تعاون سے سکولوں میں مقررہ ہدف سے زیادہ داخلے کرائے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد مدثر نے یونیسف کے ڈسٹرکٹ منیجر عبیدخان ترین،ڈسٹرکٹ آفیسر(فیمیل)فوزیہ درانی،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جمالدین اوتمانخیل،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل )قمر سلطانہ،ہیڈمس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پہاڑی محلہ میڈیم سلمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں تعلیمی سال 2025 ءکے دوران حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ میں 4653 بچوں کو سکولز میں داخل کرانیکا ہدف دیا گیا تھا جس سے لورالائی کی تعلیمی آفیسر محمد مدثر نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ ،اور یونیسف کی تعاون اور کوششوں سے مقررہ ہدف سے بڑھ کر مجموعی طور پر (110) بچوں کو سکولز میں داخل کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے تمام سکولز اس وقت جو مکمل طور پر فعال ہیں، جن سکولوں میں صاف پانی، چار دیواری، تزہین و آرائش اور کمروں کی مرمت سمیت دیگر مسائل تھے انہیں یونیسف کے مدد سے تقریبا حل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بلخصوص وزیر تعلیم کی سخت ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کے تمام سکولز میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنادی گئی ہے غیر حاضر اور گھوسٹ اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسران روزانہ کی بنیادوں پر سکولوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں غیر فعال سکولوں کو بھی جلد فعال بنائیں گے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورے جدید میں ترقی کا واحد ذریعہ معیاری تعلیم ہے اس لیے تمام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کرکے تعلیم کی ہتھیار سے لیس کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی و خوش حالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا انہوں کہا کہ اس حوالے سے قبائلی سیاسی سماجی مذہبی اور عوامی حلقوں کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ تعلیم یافتہ باشعور معاشرہ تشکیل پا سکے انھوں نے کہ کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر اپنے منازل طے نہیں کر سکتا تعلیم ہی قوموں کی ترقی واحد راز ہے۔

عسکر انٹرنیشنل

Comments are closed.