ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول الٰہ آباد کا دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول الٰہ آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپائر ورلڈ بینک پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ماجد بنگلزئی اور پروجیکٹ کے فوکل پرسن سعید احمد سیلاچی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ اسپائر پروجیکٹ کے تحت اسکول میں تین اضافی کلاس رومز کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے جبکہ جدید سولر آئی ٹی لیب اور سولر سسٹم بھی مہیا کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے تعلیمی معیار میں بہتری اور طلباء کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر سبی خود آئی ٹی لیب کی نگرانی کر رہے ہیں اور انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کر کے افتتاح بھی خود کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہے اور تمام اسکولوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Comments are closed.