:- گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے عالمی یوم خواندگی کی مناسب سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خواندگی کا پیمانہ بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی آمد سے بدل چکا ہے

1

 کوئٹہ7ستمبر:- گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے عالمی یوم خواندگی کی مناسب سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خواندگی کا پیمانہ بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی آمد سے بدل چکا ہے. اب ڈیجیٹل  لٹریسی ہی تعلیم یافتہ اور ریلیونٹ ہونے کا تعین کرتی ہے۔ خواندگی کا عالمی دن ہمارے اندر ایک احساس جگاتا ہے اور ایک روشن کل کی طرف راستہ روشن کرتا ہے۔  یہ ہمیں حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے، جہالت کی زنجیروں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور علم کی روشنی کی طاقت کو گلے لگانے کا سبق دیتا ہے۔  ہم اپنے اجتماعی سفر کو علم اور شعور کی  روشنی کی جانب بڑھا سکتے ہیں ۔  ہمیں جہالت کے اندھیروں سے آگے نکلنا ہوگا، ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کرنا ہوگا جہاں ہر ذہن بااختیار ہو۔  یہ نیک عمل ہمیں ایک جامع قومی تعلیمی پالیسی تیار کرنے کی دعوت دیتا ہے، جو ہماری عظیم قوم کو علم کی افادیت، معقول دلائل اور سائنسی حقائق کی بنیاد پر بلند کرتا ہے۔ بلوچستان میں غربت اور مہنگائی  تعلیم کے حصول کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں. معصوم بچوں کے ذہن درحقیقت تلاش اور جستجو سے بھرے ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاں محنت و مشقت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، ان کے سیکھنے کے خواب وجود کی تلخ حقیقتوں سے بجھ جاتے ہیں۔  پھر بھی ہم ہمت  کرتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ایک ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ بلوچستان کا خواب ہماری اجتماعی کوششوں کے ذریعے حقیقت کا منتظر ہے۔ بلوچستان کے لاکھوں بچے جن کی عمریں پانچ سے پندرہ سال کے درمیان ہیں، اسکولوں سے باہر ہیں اور علم کی روشنی سے محروم ہیں۔ پڑھے لکھے بلوچستان کا خواب بین الاقوامی اداروں کی غیر متزلزل حمایت اور معاونت کے ہم بغیر پورا نہیں کر سکتے۔
°°°

Web Desk

Comments are closed.