صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کا ممکنہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر سکھر بیراج کا دورہ

1

سکھر (نمائندہ عسکر انٹرنیشنل استا محمد۔ عبداللہ مگسی):
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے میر عثمان خان جمالی اور میر ضرار ناصر خان جمالی کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورت حال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انجینئر سکھر بیراج زاہد حسین مغل نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سے آنے والا تقریباً پانچ لاکھ کیوسک پانی سکھر بیراج میں داخل ہوا ہے۔ تاہم سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کا سامنا کیا جا سکے۔

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حکومت بلوچستان سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمارا مکمل تعاون آپ کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سندھ اور بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔

اس موقع پر ایکسئین کھیرتھر کینال غلام مصطفی چانڈیو، محمد بچل سومرو سمیت رجسٹرڈ پریس کلب کے میڈیا نمائندے استا محمد بھی موجود تھے۔

Web Desk

Comments are closed.