سرد علاقوں کے جماعت ہشتم کے امتحانات کا اعلان
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 8 ستمبر بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ سرد علاقوں کے جماعت ہشتم کے امتحانات 24 تا 29 نومبر 2025ء تک منعقد ہوں گے۔ یہ امتحانات سرکاری و پرائیویٹ سکولز، کیڈٹ کالجز، بی آر سی کالجز اور پرائیویٹ امیدواران کے لیے ہوں گے۔ امیدوار 10 ستمبر تا 4 اکتوبر 2025ء تک 800 روپے فیس کے ساتھ فارم متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد 6 تا 11 اکتوبر 2025ء تک فارم 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کیے جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کریں یا ویب سائٹ www.baec.com.pk دیکھیں۔
Comments are closed.