خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار- مسٹر ارشد کمال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر- محمد کلیم جان اور تحصیلدار اتمان خیل/سالارزئی محمد فیاض نے خار بازار کا معائنہ کیا۔ اس دوران نانبائیوں کی دکانوں، آٹا و چینی کے تھوک اور خوردہ مراکز کو چیک کیا گیا۔ نانبائیوں کی دکانوں میں صفائی اور معیار کے حوالے سے کئی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کرکے متعلقہ افراد کو عدالت اے اے سی خار-II میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔ معائنے کے دوران آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود اور معیار مجموعی طور پر تسلی بخش پایا گیا۔ انتظامیہ نے ہدایت دی کہ تمام دکاندار اور تھوک فروش حکومت کے نرخناموں پر عمل کریں، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور قیمتوں میں ردوبدل سے اجتناب کریں اور کھانے پینے کی دکانوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed.