صدر آصف علی زرداری کا سفید چھڑی کے عالمی دن پر پیغام — بصارت سے محروم افراد کی خودانحصاری، شمولیت اور وقار قومی ترجیح قرار

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 15 اکتوبر 2025:
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، عزت اور شمولیت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سفید چھڑی ہمت، اعتماد اور خود انحصاری کی علامت ہے، جبکہ جامع اور مساوی معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان معذور افراد کے لیے تعلیمی، معاشی اور سماجی مواقع کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ عوام اور اداروں کو چاہیے کہ بصارت سے محروم شہریوں کی شمولیت یقینی بنائیں۔

صدر زرداری نے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم کو حوصلے، عزم اور قابلیت کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ بصارت سے محرومی کے باوجود انہوں نے اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا۔

آخر میں صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے، کیونکہ قومی ترقی سب کے باہمی تعاون اور مساوی شمولیت سے ہی ممکن ہے۔

Web Desk

Comments are closed.