گورنر بلوچستان نے نجی ٹی وی چینل کے انٹرویو میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور صوبے کی ترقی کے لیے وژن کی وضاحت کی

5

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے نجی ٹی وی چینل کے سینئر پروگرام اینکر رِدا سیفی کو انٹرویو دیتے ہوئے صوبے کی خوشحالی کے لیے اپنا وژن پیش کیا اور کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نہ صرف فنڈز فراہم کرنے بلکہ ترقیاتی منصوبے دے کر بلوچستان کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

گورنر نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس پروگرام سے فارغ ہونے کے بعد روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، جو کہ صوبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے تمام فنی اور پیشہ ورانہ اداروں کے انفراسٹرکچر اور افرادی قوت کی استعداد کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ یوتھ پروگرام باصلاحیت نوجوانوں کو جدید مہارتیں سیکھنے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور ہیں اور انہیں ضروری مواقع اور سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں

Web Desk

Comments are closed.