سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود، اور رُوا الحرم المکی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں “کنگ سلمان گیٹ” منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
یہ منصوبہ مسجد الحرام کے عین عقب میں واقع ہے اور 12 ملین اسکوائر میٹر کے رقبے پر محیط ہے، جو مکہ کی توسیع اور جدید شہری منصوبہ بندی کی عالمی مثال ہے۔ اس کا جدید ڈیزائن زائرین کو مسجد الحرام تک بہتر رسائی فراہم کرے گا اور زائرین ایکسپیرینس پروگرام کے اہداف کے مطابق سہولت اور اطمینان کو یقینی بنائے گا۔
کنگ سلمان گیٹ منصوبہ سیاحتی، رہائشی، تجارتی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہوگا۔ اس میں جدید عوامی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کی سہولت کو ممکن بنایا جائے گا جبکہ 9 لاکھ سے زائد نمازیوں کے اضافی انتظامات بھی شامل ہیں۔
منصوبہ تاریخی تعمیراتی ورثے اور جدید طرزِ زندگی کا حسین امتزاج پیش کرے گا۔ اس میں 19 ہزار اسکوائر میٹر پر ثقافتی مقامات کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے تاکہ زائرین کے روحانی سفر کو مزید خوشگوار بنایا جا سکے۔ سعودی وژن 2030 کے تحت یہ منصوبہ 2036 تک 3 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں بھی فراہم کرے گا۔
منصوبہ رُوا الحرم المکی کمپنی کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے، جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا حصہ ہے۔ کمپنی کا مقصد مکہ میں شہری منصوبہ بندی کے عالمی معیار کو قائم کرنا اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے تاکہ رہائشیوں اور زائرین کے لیے بہتر طرزِ زندگی ممکن ہو سکے
Comments are closed.