وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کی دیوالی پر ہندو برادری کو دلی مبارکباد، مساوی حقوق اور رواداری کے عزم کا اعادہ

8

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 20 اکتوبر — وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دیوالی کے پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیرِ انسانی حقوق نے کہا کہ دیوالی روشنی اور امید کا تہوار ہے، جو برائی پر اچھائی کی فتح اور باہمی احترام، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے مواقع پاکستان کی مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی شاندار روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان میں ہندو برادری کے سماجی، ثقافتی اور معاشی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات قومی اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط بناتی ہیں۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئینِ پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور باعزت زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر نے دعا کی کہ دیوالی کا یہ تہوار خوشیوں، امن، اور خوشحالی کا پیغام لائے اور ہمارے معاشرے میں بھائی چارے اور باہمی احترام کے رشتوں کو مزید مضبوط بنائے۔

Web Desk

Comments are closed.