اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دیوالی پر اقلیتی حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید

3

 عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 20 اکتوبر 2025:
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے دیوالی کے مقدس تہوار کے موقع پر ہندو ارکانِ پارلیمنٹ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر نے کہا کہ دیوالی امن، محبت اور روشنیوں کا تہوار ہے، جو نیکی کی بدی پر فتح اور بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کی علامت ہے۔

سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے افراد کو آئینِ پاکستان کے تحت برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمان ملک میں بسنے والی تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ملک کی ترقی و تعمیر میں اقلیتی برادریوں کے نمایاں کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے مذہب، عقائد اور روایات کے مطابق زندگی گزارنے میں آزاد ہے، اور یہ کہ برداشت، باہمی احترام اور سمجھوتے کا جذبہ ایک پُرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔

Web Desk

Comments are closed.