زیارت: ڈپٹی کمشنر کا جنگلات کی کٹائی پر اظہارِ تشویش، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
زیارت: ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کلی سنڈیمن، تنگی، چوترہ اور بانو باغ کا دورہ کیا۔
انہوں نے پائپ لائن اور پل کی خستہ حالی کا جائزہ لیا اور محکمہ جنگلات کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ زیارت کی خوبصورتی صنوبر کے جنگلات سے وابستہ ہے، عوام بھی اپنے علاقے کے تحفظ میں کردار ادا کریں۔
Comments are closed.