ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے چیئرمین یو سی پیشکان جمیل آدم کے ہمراہ پیشکان واٹر پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا

2

گوادر، 26 اکتوبر:
ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے چیئرمین یو سی پیشکان جمیل آدم کے ہمراہ پیشکان واٹر پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا تاکہ پانی کی فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کا جائزہ لیا جا سکے۔
ایکسین نے واٹر ٹینک کی پیمائش کر کے واضح کیا کہ پیشکان کو روزانہ ایک لاکھ تیس ہزار گیلن سے زائد پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ تاہم آبادی میں اضافہ اور 52 برانچز ہونے کے باعث روٹیشن مکمل کرنے میں وقت لگتا ہے۔
اب تک 22 برانچز کو پانی فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ چہوڈ ڈیم کے خشک ہونے سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
ایکسین مومن بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ جلد پیشکان میں ٹینکروں کے ذریعے بھی پانی کی سپلائی شروع کی جائے گی تاکہ واٹر باؤزرز اور پائپ لائن دونوں ذرائع سے یکساں فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.