🕊️ عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سنگھر (حسنین عاشق ساند)، 26 اکتوبر 2025: پیر پگارا کے صاحبزادے سید محمد راشد شاہ نے ٹنڈو آدم کے قریب واقع گاؤں سنجھر جنیجو کا دورہ کیا اور معروف سیاسی شخصیت وڈیرہ محمد خان جنیجو سے اُن کے بھائی وڈیرہ نور محمد جنیجو المعروف نورال جنیجو کے انتقال پر تعزیت کی۔
اس موقع پر سید محمد راشد شاہ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نورال جنیجو ایک باوقار، ملنسار اور سماجی شخصیت تھے جن کی کمی علاقے میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
ان کے ہمراہ چیف خلیفہ فقیر کلیم اللہ وسن، فقیر خضر حیات منگریو، چیئرمین سعید خان نظامانی، فقیر امام بخش مہر، خلیفہ فقیر محمد ہاشم خاصخیلی، اسد ہنگورو اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
Comments are closed.