اسلام آباد۔26اکتوبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی، ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز کے منتظر ہیں، ہماری حکومت نے ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کیا تھا، پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل (آر ایل این) گیس کے گھریلو کنکشنز کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرائ، ارکان اسمبلی، ایس این جی پی ایل و اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گیس کنکشنز کی فراہمی بہت بڑا عوامی مطالبہ تھا۔ 2022 میں حکومت سنبھالی تو گیس کنکشنز کی فراہمی کا بہت دبا تھا، سپلائی کم، مانگ زیادہ تھی، لاکھوں لوگ گیس کنکشنز کی فراہمی کیلئے انتطار میں تھے، جہاں پائپ لائنز بچھ چکی تھیں وہاں بھی گیس فراہمی ممکن نا تھی کیونکہ گیس موجود ہی نہیں تھی، ہم نے اس مسئلے پر توجہ دی۔ آج گھریلو صارفین کیلئے معیاری ایندھن دستیاب ہوگیا ہے، یہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے عوامی خدمت کے اقدامات کا ہی تسلسل ہے، 2013 میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے ملک میں اٹھارہ اٹھارہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا تھا۔ آج گیس کا مسئلہ بھی مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کی حکومت نے حل کیا ہے جس پر میں سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنی ہے اور اپنے ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔ وزیر اعظم نے قبل ازیں تختی کی نقاب کشائی کرکے آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نے قطر و دیگر ممالک سے ملکر توانائی کا مسئلہ حل کرنے پر توجہ دی تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جاسکے۔ 2026 تک مقامی ایندھن کے کنوئیں بھی چالو کریں گے اور عوام کو سستا اور معیاری ایندھن فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب گھروں میں گیس سلنڈرز نہیں رکھنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایس این جی پی ایل نے 29ارب منافع کمایا، لائن لاسز کم ہوکر 4.93 فیصد پر آگئےہیں، آر ایل این جی محفوظ اور ماحول دوست ایندھن ہے،گیس کنکشنز کی فراہمی اب آسان ہوگئی
Comments are closed.