گورنر جعفر خان مندوخیل کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب — قومی یکجہتی، رواداری اور مثبت علم پر زور
کوئٹہ، 27 اکتوبر 2025ء
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ نیشنل ورکشاپ بلوچستان کا انعقاد قومی اور صوبائی سطح کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کے حل کے لیے اجتماعی دانش
کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی علم وہی ہے جو معاشرے میں مثبت اور تعمیری تبدیلی لائے، اور یہ کہ قومی یکجہتی، ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
گورنر نے شرکاء سے کہا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین سے سیکھے گئے تجربات اور علم کو اپنے اپنے شعبوں میں ایمانداری اور لگن کے ساتھ بروئے
کار لائیں تاکہ ملک کی سیاسی و معاشی استحکام میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد معاشرے کے منتخب افراد کو ایک فورم پر جمع کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور قومی ترقی کے لیے استعمال کرنا ہے۔
گورنر جعفر خان مندوخیل نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان مکمل کرنے پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور یادگاری شیلڈز اور اسناد بھی تقسیم کیں۔
اس موقع پر بریگیڈیئر بلال غفور بھی موجود تھے۔
ورکشاپ کے دوران کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
Comments are closed.