قلات ایلیمنٹری کالج میں اے ڈی ای گریجویٹس کے اعزاز میں الوداعی تقریب
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
قلات، 8 دسمبر — گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن قلات میں اے ڈی ای پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ثناء اللہ ثنا نے کی جبکہ چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر احمد نورزئی تھے۔
ڈپٹی ڈی ای او عبدالروف مغل، ایگزامینر ضیاء الاسلام خان اور پروفیسر شمس پندرانی سمیت دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔ مقررین نے اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کو سراہا۔
پرنسپل نے کہا کہ استاد کا معاشرے میں اعلیٰ مقام ہے اور نوجوان اساتذہ کو چاہیے کہ وہ پیشہ ورانہ اخلاقیات کو مقدم رکھتے ہوئے قوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں مثبت کردار ادا کریں
Comments are closed.