قلات کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی پختگی، شہریوں کا چیئرمین میونسپل کمیٹی سے براہِ راست نگرانی کا مطالبہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
قلات، 8 دسمبر — ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (بلوچستان چیپٹر) کے اراکین نے چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری بلیک ٹاپ سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کی خود نگرانی کریں۔ مشیرین ایاز مینگل، شاذب دیوار، فضل زہری اور دیگر نے بیان میں کہا کہ گوم، شادیزئی، گیاوان اور ملحقہ علاقوں کی متعدد گلیاں ابھی تک تعمیراتی کام سے محروم ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ شعیب جان زہری ان منصوبوں کی مؤثر نگرانی کریں گے، جیسا کہ وہ ماضی میں ترقیاتی کاموں کی کامیاب تکمیل کو یقینی بناتے رہے ہیں۔
اراکین نے کہا کہ براہِ راست مانیٹرنگ سے معیار اور رفتار دونوں بہتر ہوں گے اور عوام کو حقیقی فائدہ پہنچے گا۔
Comments are closed.