پاکستان کی معیشت میں استحکام، صنعتی نمو اور روزگار کے مواقع میں اضافہ: احسن اقبال

2

اسلام آباد.18، دسمبر 2025
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، پروفیسر احسن اقبال نے جولائی تا نومبر 2025 کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ مہنگائی کی اوسط شرح 5 فیصد رہی جو پچھلے سال 7.9 فیصد تھی، جس سے قیمتوں میں استحکام ظاہر ہوتا ہے۔ بڑے پیمانے کی صنعت (LSM) میں 4.1 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، جو صنعتی سرگرمیوں میں بحالی کی علامت ہے۔

ایف بی آر کی محصولات 4,733 ارب روپے تک پہنچ گئیں، جس میں 10.2 فیصد اضافہ ہوا۔ آئی ٹی سروسز کی برآمدات 19 فیصد بڑھ کر 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ ترسیلات زر 16.1 ارب ڈالر تک پہنچیں، جو 9.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کے تحت اس سہ ماہی میں 196 ارب روپے جاری کیے گئے، جن میں سے 92 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

نومبر میں CDWP نے 10 ترقیاتی منصوبے منظور کیے جبکہ چھ بڑے منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔ جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران غیر ضروری اخراجات ختم کر کے 3.3 ارب روپے کی بچت کی گئی۔ منظور شدہ منصوبے 994 فوری ملازمتیں پیدا کریں گے اور تقریباً 24,859 براہِ راست و 40,873 بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

احسن اقبال نے گرین بلڈنگ کوڈ کو تمام آئندہ منصوبوں کے لیے لازمی قرار دینے پر زور دیا۔ ‘اُڑان پاکستان’ کے تحت آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری سے تحقیق، ٹیکنالوجی اور اختراع کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ 20,000 سے زائد نوجوان آئی ٹی تربیت حاصل کر رہے ہیں، جس سے 14,000 سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
پاکستان کی معیشت جولائی تا نومبر 2025 میں مستحکم، LSM میں 4.1% نمو، آئی ٹی برآمدات 1.8 ارب ڈالر، 24,859 روزگار کے مواقع متوقع۔

Web Desk

Comments are closed.