بیلا میں کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام متاثر
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
بیلا، 18 دسمبر 2025
بیلا — شہر اور مضافاتی علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے عوام اور کاروباری حضرات شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں نے کے الیکٹرک پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، اضافی بلنگ اور ناجائز ٹیکسز کے الزامات عائد کیے اور مطالبہ کیا کہ بجلی کا نظام فوری بہتر بنایا جائے، بصورت دیگر عوام شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
Comments are closed.