کراچی، 19 دسمبر 2025:
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی ایکسپو سینٹر میں سہ روزہ پاکستان فرنیچر نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کمپنیوں کے
اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور فرنیچر کی صنعت میں جدت اور معیار کو سراہا۔
ڈاکٹر ستار نے نمائش میں شریک کاروباری حضرات کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ صنعت میں ڈیزائن، ہنر اور پیداوار کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی مارکیٹ مضبوط ہو اور کاروباری مواقع بڑھیں۔
Comments are closed.