گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع جھنگ پنجاب کا دورہ کیا اور پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی وفات پر تعزیت کیلئے معھد الفقیر الاسلامی پہنچے. گورنر نے غمزدہ خاندان سے روحانی شخصیت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی درجات بلندی کی دعا کی. گورنر نے اس موقع پر پیر ذوالفقار نقشبندی کی دینی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے ساری زندگی اسلام کی خدمت، تبلیغ اور عوام کی اصلاح میں گزاری، مرحوم کی دینی، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں.
Comments are closed.