عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر مولانا راشد سومرو اور دیگر پارٹی قائدین نے ان کا استقبال کیا۔
اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے دورۂ کراچی اور سندھ کے دوران بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے اور دینی جماعتوں و مذہبی قائدین کے ایک اہم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئینی ترامیم سمیت مختلف اہم قومی و دینی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا، جبکہ اہم فیصلوں کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان 21 دسمبر کو لیاری میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس، 22 دسمبر کو کراچی میں اتحادِ امت سیمینار سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ 23 دسمبر کو لاڑکانہ اور 24 دسمبر کو منزل گاہ سکھر میں تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے
Comments are closed.