ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سبی کے صدر منیر احمد بلوچ، جنرل سیکریٹری بابو تاج محمد، خازن ماسٹر نبی بخش اور دیگر عہدیداران نے سبی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

3

سبی (عباس چشتی) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سبی کے صدر منیر احمد بلوچ، جنرل سیکریٹری بابو تاج محمد، خازن ماسٹر نبی بخش اور دیگر عہدیداران نے سبی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپورٹس بورڈ کی جانب سے حقیقی کھلاڑیوں کو نظرانداز کرکے بوگس کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور ڈویژن کے نام پر نام نہاد ٹیمیں تشکیل دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان بھر کی طرح سبی میں بھی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد بلوچستان کے حقیقی اور محنتی فٹبال کھلاڑیوں کو حالیہ بے ضابطگیوں سے آگاہ کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام حب میں منعقدہ انٹر ڈویژن فٹبال ٹورنامنٹ میں سنگین بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں، جہاں اصل کھلاڑیوں کی جگہ بوگس اور غیر متعلقہ افراد کو شامل کیا گیا، جس سے فٹبال جیسے مقبول کھیل اور نوجوان کھلاڑیوں کی حق تلفی ہوئی ہے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ کھلاڑیوں کے یومیہ الاؤنس کو موجودہ 1000 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کیا جائے تاکہ کھلاڑی مالی دباؤ سے آزاد ہوکر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ٹورنامنٹس میں ونر، رنر اپ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو معقول کیش پرائز دیے جائیں اور کھلاڑیوں کو معیاری اور بہتر کوالٹی کی یونیفارم فراہم کی جائے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ حب میں منعقدہ انٹر ڈویژن فٹبال ٹورنامنٹ میں ہونے والی ضابطگیوں کو مستقبل میں گریز کیا جائے تاکہ کھیل کو درست سمت میں فروغ دیا جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.