صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سالِ نو 2026 کے موقع پر قوم کے نام پیغام
سال 2026 اجتماعی عزم اور قومی خود احتسابی کا متقاضی ہے۔ صدرمملکت
پاکستان کو درپیش عالمی و داخلی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد ناگزیر ہے۔ صدر زرداری
تعلیم، صحت، نوجوانوں اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت
معاشی خودمختاری کا راستہ پیداوار، برآمدات اور نظم و ضبط سے ہو کر جاتا ہے۔ صدر زرداری
موسمیاتی تبدیلی اب قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہے۔ صدرِ مملکت
ہر قسم کی انتہاپسندی اور تشدد کو مکمل طور پر مسترد کرنا ہوگا۔ صدر مملکت
جمہوریت اختلافِ رائے سے مضبوط ہوتی ہے، تصادم سے نہیں۔ صدر زرداری
سیاسی قوتیں پارلیمان میں تعمیری کردار ادا کریں۔ صدر کی اپیل
پاکستان کو محاذ آرائی نہیں، قومی مفاہمت اور تعاون کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت
قومی مفاہمت کے عمل کی قیادت کے لیے تیار ہوں۔ صدرِ مملکت
مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت نے قومی خودمختاری کا دفاع یقینی بنایا۔ صدر مملکت
پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ صدر زرداری
بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ صدر زرداری
پاکستان آبی معاملہ ہر فورم پر اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ صدر زرداری
کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ صدر زرداری
فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر مملکت
نیا سال تحمل، اتحاد اور امید کا پیغام لے کر آئے: صدرِ مملکت
Comments are closed.